Saturday, October 13, 2012

ملالہ پر ملال


تحریر:  سعد خالد
(ای میل کے ذریعے موصول ہونے  والی ایک تحریر)

یہ کم سِن اسماء بنتِ ابوبکرِ صدیق رضی اللہ عنہما ہیں۔۔۔ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے والدِ ماجد کو غارِ ثور میں کھانا پہنچا کر آرہی ہیں۔ راستہ میں فرعونِ وقت ، ابو جہل  ان کو روکتا ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کرتا ہے۔ آپ فرماتی ہیں کہ مجھے معلوم نہیں! جاہلوں سے حکمت کے باپ کا لقب پانے والا ابو جہل  آپ کے چہرے پر تھپڑ مارتا ہے۔۔۔
آپ رضی اللہ عنہا کا یہ ظلم سہنے کا  واقعہ دہراتے ہوئے مجھے ایک شعر کا مصرعہ یاد آگیا ہے:
    ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے
____________________________________

یہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔ ایک عورت اپنے بچوں سمیت، ٹیکسی پر ائیر پورٹ کی جانب رواں ہے۔ٹیکسی کو چند نقاب پوش دہشت گرد روکتے ہیں۔ اس خاتون کو بچوں سمیت اغواء کرتے ہیں۔۔۔ اس کے بدلے ڈالر کی ہڈی وصول ہوتی ہے۔ یہ عورت  بگرام جیل میں منظر عام پر آتی ہے اور پھر اس کا مقدر وقت کا فرعون اور اس کے مشیر 86 سال قید لکھ دیتے ہیں۔ یہ عافیہ صدیقی ہیں۔ وہ شعر میرے دماغ میں ایک بار پھر  گونج  رہا ہے:
    ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے
____________________________________

یہ جامعہ سیدہ حفصہؓ ہے۔ یہاں قوتِ ایمانی سے لبریز ،مگر اسلحہ اور جنگی صلاحیتوں سے عاجز پاک باز خواتین کو قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ فرعونِ وقت امریکہ ہو، صدرِ مملکتِ ناخداداد  پرویز مشرف ہو، اور آئی ایس آئی کا چیف اشفاق کیانی، تو قرآن کی تعلیم کا سوال ۔۔۔یہ تو ممکن نہیں۔ حکم صادر ہوتا ہے: ‘‘انھیں فاسفورس سے جلا ڈالو!’’
وہی صدا ہے:
    ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے
____________________________________

یہ شمالی وزیرستان کا علاقہ میران شاہ ہے۔‘‘ ہماری’’ پاک فوج کا افسر ڈالر کی وصولی کے ساتھ،جاسوس کو جگہ کی نشاندہی کرنے والی سِم(SIM) کے ساتھ بھیجتا ہے۔ اپنے امریکی آقا کو مطلع کرتا ہے۔ کارندے حرکت میں آتے ہیں۔ ڈرون  ٹارگٹ کو لاک کرتا ہے۔میزائل فائر ہوتا ہے۔  چند لمحوں بعد کم سن فرزانہ  اپنی ماں کے ساتھ اس جہان کو چھوڑ جاتی ہے۔ ‘‘اپنی’’ فوج اور امریکہ کے بارے میں لوگوں کو بتائے جاتی ہے:
     ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے
____________________________________

آج ‘ملالہ’  پر ملال کرنے والے بھول گئےکیا۔۔۔؟ کہ کون ہے وہ طاقت کہ جو دراصل نہتی لڑکیوں سے ڈرتی ہے؟؟
ملالہ پر حملے کے واقعہ نے میرے ذہن کے دریچے کھول دیئے ہیں۔ ایک بات فہم میں آئی ہے۔ کہ پاکستان کاخطرناک مسئلہ  وہ ہے کہ جسے کفر کا علم بردار فاسق میڈیا ایشو کہے! بات وہ جو پائینیر میں چھپے۔ آج  (10اکتوبر2012)اورکزئی ایجنسی  میں ڈرون حملہ ہوا ہے۔۔۔نجانے کس فرزانہ کو کلمہ پڑھنے کی سزا دی گئی ہو گی؟؟  
کیا کبھی آپ نے سنا  یا  بی بی سی اور انگریزی میڈیا پر تصویریں دیکھیں کہ ‘پاک’ فوج کے سپاہی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والی کسی وزیرستان کی معصوم بچی کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے ملٹری ہسپتال میں لائے ہوں؟؟ہاں یہ ضرور سنا ہوگا کہ سوات سے درجنوں خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا نے کے لیے "ہمارے"فوجی بھائیوں نے بنگال سے شروع ہونے والی عصمت دری کی رسم کو جاری رکھا ہے! عافیہ صدیقی کو بیچا ہے!  بناتِ حفصہ ؓ  کو قتل کیا ہے!

میں ایک اور بات بھی سمجھا ہوں۔ وہ یہ کہ مجھے اور آپ کو اپنی صفیں درست کرنی ہیں۔ دین سے عداوت رکھنے والوں کو پہچاننا ہے۔ پہلے رمشاء مسیح اور پھر ملالہ یوسف زئی  کے معاملے میں شِیر و شکر  لادین سیکولر وں اور ‘اپنی’  فوج کے اکٹھ کو پہچاننا ہے۔ سمجھناہے کہ ہم دین والوں کا مقابلہ کس ابلیسی لشکر سے ہے؟؟

سمجھیئے۔۔۔!
نہتا اور معصوم وہ نہیں کہ جسے میڈیا  پراجیکٹ کرے۔
معصوم وہ ہے جس کی خبر اخباروں میں نہیں چھپتی۔۔۔مگر اُس کا ذکر عرشِ بریں پر ہوتا ہے۔

اور یہ بھی سوچیئے۔۔۔کہ آخر کیوں۔۔۔ ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے؟

4 comments:

  1. MashaAllah Allah aapko Jazaiy Khair ata farmay aameen

    ReplyDelete
  2. Malala ki vidoes
    http://www.nytimes.com/video/2012/10/09/world/asia/100000001835296/class-dismissed.html?ref=world

    ReplyDelete
  3. http://www.facebook.com/photo.php?fbid=10151467629098332&set=a.342395708331.201939.152025388331&type=1&theater

    ReplyDelete
  4. میں نے ۲۰۰۷ میں ایک اخبار میں خود دیکھا تھا کہ جامعہ حفصہ کی ایک نقاب پوش جوان لڑکی ایک پستول کی میگزین بھر کر ایک جوان کو دے رہی تھی

    ReplyDelete

اپنے تبصروں سے اس بلاگ کو بہتر بنا سکتے ہیں